: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
صومالیہ،9مارچ(ایجسنی) شورش زدہ افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں عسکریت پسندوں کی جانب سے کیے گئے کار بم حملے میں کم از کم تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ آج بدھ کے روز دہشت گرداوں نے پولیس کی ایک عمارت کے پہلو میں واقع ایک کیفے پر حملہ
کیا گیا۔ اِس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کر لی ہے۔ اِس گروپ نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ اُس کے حملے میں دس پولیس اہلکاروں کی موت واقع ہوئی ہے۔ موغادیشو کے پولیس کمشنر کے مطابق ایک اور کار بم حملے کو اس وقت ناکارہ بنا دیا گیا، جب بارود سے لدی اس گاڑی کے دونوں ڈرائیوروں کو گولی مار دی گئی۔